۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / مراسم عزاداری روز عاشورا در بیت آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/ حضرت آیت الله نوری ہمدانی نے کہا: جرمنی میں ہیمبرگ اسلامک سینٹر اور اس سے منسلک مراکز اور اداروں کو جرمن حکومت کی طرف سے بند کردینا ایک بڑا ظلم اور تمام مسلمانوں کے مقدسات کی توہین ہے، یہ اقدام ان تمام لوگوں کے حقوق پر حملہ ہے جو انصاف، آزادی، معنویت اور انسانی حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی میں ہیمبرگ اسلامک سینٹر اور اس سے منسلک اداروں کو بند کردینے پر آیت اللہ نوری ہمدانی کے مذمتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

قال الله تعالی فی محکم کتابه : وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسَاجِدَ اللَّهِ أَنْ یُذْکَرَ فِیهَا اسْمُهُ وَسَعَیٰ فِی خَرَابِهَا (آیه ۱۱۴ سوره بقره)

اوراس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جس نے اللہ کی مسجدوں میں اس کا نام لینے کی ممانعت کردی اور ان کے ویران کرنے کی کوشش کی۔

جرمنی میں اسلامک سینٹر اور اس سے منسلک مراکز اور اداروں کو جرمن حکومت کی طرف سے جھوٹے حیلے بہانوں سے بند کرنا؛ میرے اور تمام مذہبی لوگوں ، آزادی پسندوں اور انسانی حقوق اور آزادی مذہب کے حامیوں کے لیے بہت ہی تشویش کا باعث بنا ہے، یہ وہ اسلامک سینٹر ہے جہاں مذہب اور روحانیت، امن، آزادی، سلامتی، فروغ مذہب اور انسانیت کی خدمت کے میں 70 سال تک لوگوں کی خدمت کی۔

یہ وہ عظیم اسلامک سینٹر ہے جسے مرجع تقلید مرحوم آیت اللہ العظمیٰ آیت اللہ بروجردی "رضوان اللہ تعالیٰ علیہ" نے قائم کیا تھا۔

جرمن حکومت کا یہ اقدام ان تمام لوگوں کے حقوق پر حملہ ہے جو انصاف، آزادی، معنویت اور انسانی حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

میں جرمن حکومت کے اس مذہب مخالف اور انسانی حقوق مخالف کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں، اور امید ہے ہوں کہ جرمن حکومت اُس غلط فیصلے پر جلد از جلد نظر ثانی کرے گی جو انتہا پسندوں اور مذہب اور آزادی کے دشمنوں کی حمایت کرتا ہے اور خود جرمنی کے قانون کے خلاف ہے، اور دوسری طرف دنیا بھر کے دینی و مذہبی مراکز اور عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی مراکز کے لیے ضروری ہے کہ وہ جرمنی میں مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی حمایت کرتے ہوئے اس انسانیت سوز رویے کا مقابلہ کریں۔

والله المستعان علی مایصفون

قم المقدسه _ حسین نوری همدانی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Abdul Qasim IN 16:23 - 2024/07/28
    0 0
    Beshak! ALLAH moulana ko .salamat rakhai Aameen Shia community is a peaceful community. They give the peace message to the world based on the sacrifice of the grandon of prophet MOHAMED saw- Immam Hussain. We request the German government to reconsider making the right decision..